67 ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

67 ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
راولپنڈی کے ایوب اسٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ٹیم کی لگاتار تیسری کامیابی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہیڈ کوچ مسعودالرحمان،کوچ شہباز احمد اور کپتان اویس خان سمیت پوری ٹیم کو شاباش
قومی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب
راولپنڈی کے ایوب اسٹیڈیم میں جاری67 ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس ہاکی ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان پولیس ہاکی ٹیم نے لگاتار تین میچوں میں کامیابی سے کوارٹرز فائنل میں اپنی جگہ پکی کی، تیسرے میچ میں پولیس ٹیم نے اسلام آباد کو 01 کے مقابلے میں 04 گول سے شکست دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی 12 برس بعد کوارٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی،ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو کال کرکے تمام کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ پیٹرن ہاکی ٹیم ڈی آئی جی احسن یونس نے بھی پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کوچ مسعود الرحمان، کوچ شہباز احمد اور کپتان اویس خان سمیت پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ قومی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور چیف سپورٹس آفیسر، پولیس اتھلیٹس کی ضروریات کا خیال رکھیں۔67ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل 23 اکتوبر کی شام کھیلا جائے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 707 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, October 16, 2023