آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم
غازی افسرا و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، آئی جی پنجاب
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کرد ئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے غازی کانسٹیبل عدیل نثار اور ہیڈ کانسٹیبل ارشد علی کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،لاہور کے کانسٹیبل محمد ناصر اور کانسٹیبل شہزاد احمد کو بھی 03 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،شیخوپورہ کے ڈرائیور کانسٹیبل شہزاد احمد کو اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل سعید احمد اور ہیڈ کانسٹیبل نصیر احمد کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،مذکورہ بالا غازی افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی مجرمان سے مقابلے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سپر وائزری افسران غازی افسران واہلکاروں کی جلد از جلد بحالی کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ غازی افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کو نہ صرف سلور میڈلز دئیے جائیں گے بلکہ ان کے نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 706 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, October 16, 2023