لاہور(کرائم رپورٹر سے) مستحق پولیس اہلکاروں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پنجاب پولیس اور پی کے ایل آئی کے درمیان ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس کے پہلے اہلکار ثمر عباس کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوگیا، اہلکار ثمر عباس کی حالت تسلی بخش، وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ۔ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے علیل اہلکار کی عیادت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے 14 کیسز پی کے ایل آئی ریفر کئے ہیں ، ہر کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر فنڈز 10 لاکھ روپے ادا کرے گا، علاج معالجے اور فالو اپ کے باقی اخراجات پی کے ایل آئی مہیا کرے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک ڈی ایس پی کے جگر کا ٹرانسپلانٹ بھی پی کے ایل آئی میں ہوگا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس اور نور تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب پولیس کے جوانوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے خون کے عطیات دئیے۔
(روز نامہ جنگ)
***************