Oct 14, 2023
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بین الصوبائی اور پولیس موبائلز پر دہشتگردوں کے حملوں کی کوشش بارڈر کنڈل کے مقام پر ہارون خان چیک پوسٹ ، پولیس نے بروقت جوابی کارروائی سے دونوں حملے ناکام دیئے۔ رات گئے ہارون خان چیک پوسٹ کنڈل پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کی گئی تاہم چیک پوسٹ پر موجود پولیس کے جوان پہلے سے تیار تھے۔ چیک پوسٹ کے گردو نواح میں 8 سے 9 مشکوک افراد کی نقل و حرکت محسوس ہونے پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ جس پر دہشتگرد فرار ہو گئے.
(روز نامہ ایکپسریس)
**************