آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سول سیکرٹریٹ لاہور آمد،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Oct 13, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر سرکاری ملازمین کے دھرنے کی جگہ کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے سول سیکرٹریٹ لاہور اور گرد و نواح میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سول سیکرٹریٹ سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے تعینات نفری کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں امن و امان اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکار بھرپور تندہی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
**************