آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اتوار کے روز صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔
ایس پیز، سپروائزری افسران نے گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو خود چیک کیا ۔
حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات رہے، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ سر انجام دی ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اتوار کے روز لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ، پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کئے اور مسیحی شہریوں کو مکمل پر امن ماحول فراہم کیا ۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایس پیز، سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں اقلیتی شہری باآسانی پولیسنگ سروسز حاصل کر سکتے ہیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 703 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************