آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ کا دورہ

ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے سینئر افسران کو خدمت مرکز کی اپ گریڈیشن، سہولیات میں بہتری بارے بریفنگ دی،

آئی جی پنجاب نے مختلف کاونٹرز پر شہریوں سے سروسز کے معیار بارے دریافت کیا،

پولیس خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 01 کروڑ 75 لاکھ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب

 پولیس خدمت مراکز کے ذریعے پولیس خدمات کو کرائم پریوینشن اور ڈیٹیکشن سے علیحدہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور 

شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفیکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت پولیس سے متعلقہ 14 سے زائد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا اور سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں سے خدمات کی فراہمی بارے استفسار کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا سمیت سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے سینئر افسران کو خدمت مرکز کی اپ گریڈیشن، سہولیات میں بہتری بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے مختلف کاونٹرز کا دورہ کیا اور شہریوں سے سروسز کے معیار بارے خود فیڈ بیک لیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 01 کروڑ 75 لاکھ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے پولیس خدمات کو کرائم پریوینشن اور ڈیٹیکشن سے علیحدہ کیا گیا ہے، ان مراکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفیکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت پولیس سے متعلقہ 14 سے زائد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ روبو کالز کے فیڈ بیک میں 96 فیصد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے، پولیسنگ اور سروسز سے متعلقہ تمام سہولیات اور خدمات پر سٹیزن فیڈ بیک سسٹم سے رہنمائی لے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز پر تعینات سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے خوش اخلاقی اور مزید تندہی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز میں آنے والے  تمام شہریوں کو بلا امتیاز بہترین ماحول میں سروسز کہ فراہمی یقینی بنایا جائے۔  

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 702 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, October 15, 2023