سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی رضوان چیمہ اے ایس آئی رمضان کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا،
آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم نواں کوٹ رضوان چیمہ اور اے ایس آئی رمضان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ، بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی رضوان چیمہ اور اے ایس آئی رمضان کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہے، آںٔی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آرگناںٔزڈ کراںٔم یونٹ لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی کارکردگی کو سراہا، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خطرناک مجرموں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی ہیں اور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی احسن روایت ہے جسے ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنتی، فرض شناس اور قابل افسران و اہلکار پوری فورس کے لئے مشعل راہ ہیں۔
