آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے

غازی پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے،ترجمان پنجاب پولیس 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں زخمی ہونے والے غازی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں جو لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے اور دیگر اخراجات کیلئے دئیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف، کانسٹیبل شوکت علی کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، کانسٹیبلز ندیم عباس اور اسد علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے اسی طرح سب انسپکٹر محمد سرور، اے ایس آئی افتخار احمد اور کانسٹیبل وقاص احمد کو علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ۔ غازی پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی بحالی اولین ترجیح ہے پنجاب پولیس ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ غازی پولیس اہلکاروں کو سلور میڈلز دئیے جا رہے ہیں،نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے گئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز فنڈز اجرا کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوائے تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 700 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, October 15, 2023