پنجاب پولیس اور نور تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

پنجاب پولیس اور نور تھیلیسیمیا  فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد 

پنجاب پولیس کے جوانوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے درجنوں بوتل خون کے عطیات دئیے۔

نور تھیلیسیمیا فاونڈیشن پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس اور نور تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب پولیس کے جوانوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے خون کے عطیات دئیے۔ اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے نور تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے ساتھ ایم او یو سائن کر رکھا ہے ، مذکورہ بلڈ ڈونیشن کیمپ اسی ایم او یو کے تحت منعقد کیا گیا ۔ اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے مزید کہا کہ نور تھیلیسیمیا فاونڈیشن پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے میں معاونت فراہم کر رہا ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی خون کے عطیات کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کئے جائیں گے تاکہ متاثرہ بچوں کے علاج میں ہر ممکن سہولت مہیا کی جاسکے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 699 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, October 14, 2023