آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، علیل پولیس اہلکاروں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو گیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، علیل پولیس اہلکاروں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو گیا

پنجاب پولیس اور پی کے ایل آئی کے درمیان ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس کے پہلے اہلکار کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوگیا،

ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے علیل اہلکار کی عیادت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا ۔

ہر کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر فنڈز 10 لاکھ روپے ادا کرے گا، آئی جی پنجاب 

علاج معالجے اور فالو اپ کے باقی اخراجات پی کے ایل آئی مہیا کرے گا، ڈاکٹر عثمان انور 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احسن اقدام کی بدولت علیل اور مستحق پولیس اہلکاروں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پنجاب پولیس اور پی کے ایل آئی کے درمیان ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس کے پہلے اہلکار ثمر عباس کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوگیا، اہلکار ثمر عباس کی حالت تسلی بخش، وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ۔ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے علیل اہلکار کی عیادت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے 14 کیسز پی کے ایل آئی ریفر کئے ہیں ، ہر کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر فنڈز 10 لاکھ روپے ادا کرے گا، علاج معالجے اور فالو اپ کے باقی اخراجات پی کے ایل آئی مہیا کرے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک ڈی ایس پی کے جگر کا ٹرانسپلانٹ بھی پی کے ایل آئی میں ہوگا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تمام ممکنہ اقدام جاری رکھے ہوئے ہے ، گردوں اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے پی کے ایل آئی کے ساتھ معاہدے سے پوری فورس مستفید ہو رہی ہے اور ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 698 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, October 14, 2023