سنٹرل پولیس آفس: سانحہ چینوٹ 1990ء کے پولیس شہدا کی یاد میں تقریب،07 شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،
چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام و اخوت فاونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کی تقریب میں خصوصی شرکت،
گجرات پولیس کے 07 پولیس اہلکاروں نےتفتیش کے سلسلہ میں جھنگ جاتے ہوئے دوران سفر چنیوٹ میں شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑنے میں مدد کی کوشش کی،
مشتعل اور جنونی لوگوں کے ایک گروہ نے افواہوں پر گجرات پولیس کے اہلکاروں کو ہی ڈاکو سمجھ کر شہید کر دیا تھا،
سانحہ چنیوٹ شہداء میں سب انسپکٹر محمد اسلم، ہیڈ کانسٹیبل جاوید،کانسٹیبلز ظفر اقبال، محمد عنائیت، محمد یوسف، عبدالستار اور بشیر احمد شامل ہیں ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سنٹرل پولیس آفس میں سانحہ چنیوٹ 1990ء کے پولیس شہدا کی یاد میں تقریب خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں سانحہ چنیوٹ کے پولیس شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام و اخوت فاونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب سانحہ چنیوٹ 1990ء کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات تھے، تقریب میں چنیوٹ سانحہ میں شہید ہونےوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ورثا، مولانا جمیل فخری اور سانحہ کے عینی شاہدین نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب نے سانحہ چنیوٹ کے پولیس شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کے 07 پولیس اہلکاروں نے تفتیش کے سلسلہ میں جھنگ جاتے ہوئے دوران سفر چنیوٹ میں شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑنے میں مدد کی کوشش کی، مشتعل اور جنونی لوگوں کے ایک گروہ نے افواہوں پر گجرات پولیس کے اہلکاروں کو ہی ڈاکو سمجھ کر شہید کر دیا تھا، سانحہ چنیوٹ شہداء میں سب انسپکٹر محمد اسلم، ہیڈ کانسٹیبل جاوید،کانسٹیبلز ظفر اقبال، محمد عنائیت، محمد یوسف، عبدالستار اور بشیر احمد شامل ہیں ۔ تقریب میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور سانحہ کے عینی شاہدین نے تقریب میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب نے شہدا پولیس کے اہل خانہ کو پھول، یادگاری شیلڈ اور تحائف دیئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ کے وقت اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ کی حیثیت سے پولیس اہلکاروں کی جان بچانے کی کوشش پر ڈاکٹر امجد ثاقب کو شیلڈ پیش کی، سانحہ چنیوٹ کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو سی پی او کی شہدا وال کا وزٹ کروایا گیا، ڈاکٹر امجد ثاقب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو شہید پولیس کے بیٹے کو ملازمت دینے پر خراج تحسین پیش کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحمل اور برداشت کا فقدان، افواہوں پر یقین سب کے لئے پشیمانی کا سبب بنتا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے 1352 بچوں کو ملازمت دے چکے ہیں ، 1400 مزید نئی آسامیوں پر جلد بھرتیوں کا آغاز ہو گا ۔ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ، اے آئی جی ویلفیئر، اے ایس پی سیدہ شہربانو نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 697 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

