آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کو نئے یونیفارم، گاڑیوں اور دیگر وسائل کی فراہمی جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کو نئے یونیفارم، گاڑیوں اور دیگر وسائل کی فراہمی جاری
سال رواں میں حکومت پنجاب کے تعاون سے 742 گاڑیاں پولیس فورس کو فراہم کی جا چکی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
رواں ماہ میں فورس کو 51000 ونٹر جیکٹس، 119529 یونیفارم کیپ اور 26187 فل سلیووارم ویسٹ تقسیم کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کو نئے یونیفارم، گاڑیوں اور دیگر وسائل کی فراہمی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سال رواں میں حکومت پنجاب کے تعاون سے 742 گاڑیاں پولیس فورس کو فراہم کی جا چکی ہیں، اسی طرح پولیس ملازمین کو 45404 پولو شرٹس، 7355 ونٹر جیکٹس اور 7450 جرسیاں، 11440 پی ٹی شوز، 14000 پولیس شوز اور 29035 کیپ بھی تقسیم کی جا چکی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران پولیس کو 51000 ونٹر جیکٹس، 119529 یونیفارم کیپ اور 26187 فل سلیووارم ویسٹ تقسیم کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پولیس فورس کو پیشہ ورانہ فرائض کی بہتر ادائیگی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، نئی گاڑیوں کی فراہمی سے شاہرات پر پٹرولنگ اور انسداد جرائم کے آپریشنز میں تیزی آئے گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 696 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, October 13, 2023