پنجاب پولیس اور سرکاری ہسپتالوں کے درمیان ایم او یوز پر دستخط

Oct 13, 2023

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سینکڑوں شہداءکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے جس کے تحت ان ہسپتالوں میں پولیس شہداءکے اہل خانہ والدین ، اہلیہ اور بچوں کو بالکل فری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ایم اویوز سائن کرنے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں میو ہسپتال ، جنرل ہسپتال ، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال ، جناح ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال اور گھرکی ٹیچنگ ٹرسٹ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز، عہدیداران نے شرکت کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کیے ۔

(روز نامہ پاکستان)

************