Oct 12, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا گیا ہے یوں رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 123 ہو گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گجرات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عادل محمود کو دبئی سے گرفتار کیا گیا، ملزم گذشتہ برس قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھااور بالاخر ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
(روز نامہ اوصاف)
**************
