آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے آئی ٹی وسافٹ وئیر سلوشن کمپنی (نیٹ سول) کے سی ای او سلیم غوری کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ڈیش بورڈ کی ورکنگ اور جدید مانیٹرنگ سسٹم بارے بریف کیا۔
پنجاب پولیس نے اپنے تمام آپریشنل سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے سروس ڈلیوری کے عمل کو مزید آسان کیا ہے۔ آئی جی پنجاب
دوران ملاقات سلیم غوری نے پولیس سافٹ وئیرز کا جائزہ لیتے ہوئے اپ گریڈیشن بارے اپنی تجاویز دیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے آئی ٹی وسافٹ وئیر سلوشن کمپنی (نیٹ سول) کے سی ای او سلیم غوری نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس کے زیر استعمال سافٹ وئیرز اور انکے اپ گریڈیشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ڈیش بورڈ کی ورکنگ اور جدید مانیٹرنگ سسٹم بارے بریف کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس نے اپنے تمام آپریشنل سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے سروس ڈلیوری کے عمل کو مزید آسان کیا ہے تاکہ شہری سہولت کے ساتھ ان خدمات سے مستفید ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس سروسز کے متعلق شہریوں کے فیڈ بیک کے حصول کیلئے پولیس فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم کا آغاز بھی کیا گیا ہے جس سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک کی روشنی میں پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ دوران ملاقات سلیم غوری نے پولیس سافٹ وئیرز کا جائزہ لیتے ہوئے اپ گریڈیشن بارے اپنی تجاویز دیں۔اس موقع پر سلیم غوری نے اپنی پروفیشنل جدوجہد کا احاطہ کرتی کتاب آئی جی پنجاب کو پیش کی۔ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی یادگاری شیلڈ سلیم غوری کو دی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 694 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, October 12, 2023