آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سول سیکرٹریٹ لاہور آمد،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،
آئی جی پنجاب کی نفری کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت، امن و امان اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر سرکاری ملازمین کے دھرنے کی جگہ کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے سول سیکرٹریٹ لاہور اور گرد و نواح میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سول سیکرٹریٹ سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے تعینات نفری کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں امن و امان اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکار بھرپور تندہی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 693 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, October 12, 2023