پنجاب پولیس شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سٹیزن فیڈ بیک لینے والا پاکستان کی پولیس سروسزکا پہلا ادارہ بن گیا

پنجاب پولیس شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سٹیزن فیڈ بیک لینے والا پاکستان کی پولیس سروسزکا پہلا ادارہ بن گیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔
پنجاب پولیس نے شہریوں کو اپنی سروسز کے ساتھ فیڈ بیک کے لئے کیو آر کوڈ بھی جاری کیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
کیو آر کوڈ کے ذریعے شہری خدمات کے معیار، ممکنہ شکایات کے حوالے سے براہ راست فیڈ بیک دے سکتے ہیں،آئی جی پنجاب
پولیس سروسز کا معیار جانچنے اور شہریوں کا فیڈ بیک لینے کیلئے روبو کالز کا سلسلہ بھی جاری ہے،ڈاکٹر عثمان انور
 
پنجاب پولیس شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سٹیزن فیڈ بیک لینے والا پاکستان کی پولیس سروسز کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں پولیس فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا، نجی انٹرنیشنل کمپنی کے سی ای او سلیم غوری کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پولیس فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم کے اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کو اپنی سروسز کے ساتھ فیڈ بیک کے لئے کیو آر کوڈ بھی جاری کیا ہے، شہری پولیس خدمت مرکز، فرنٹ ڈیسک، تحفظ مرکز،ٹریفک اور دیگر پولیس دفاتر، پنجاب پولیس کی ویب سائٹ،پبلک ایپ اور دیگر محکمانہ دستاویزات پر پرنٹ کیوآر کوڈ کو سکین کرکے اپنی آراء دے سکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے شہری پولیس خدمات کے معیار، ممکنہ شکایات کے حوالے سے براہ راست فیڈ بیک دے سکتے ہیں،شہریوں سے حاصل کردہ فیڈ بیک کی روشنی میں پولیس سروسز کا معیار مزید بہتر بناتے ہوئے نقائص دور کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس سروسز کا معیار جانچنے اور شہریوں کا فیڈ بیک لینے کیلئے روبو کالز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور 96 فیصد سے زائد شہریوں نے روبو کالز کے ذریعے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ سروسز بارے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس سروسز کے سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے شہریوں کیلئے زیادہ قابل رسائی اور آسان بنا رہے ہیں جبکہ ان سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے اپ گریڈ بھی کیاجارہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان،  ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا،  ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی کامران خان،ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر،  ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی بذریعہ ویڈیو لنک افتتاحی تقریب  میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 692 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, October 12, 2023