آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کی فیملیز کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدام
لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز سائن، شہدا کے اہل خانہ کے لئے تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
ایم او یوز کے تحت ہسپتالوں میں پولیس شہداء کی اہل خانہ کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ بہترین علاج خدمات فراہم کیا جائیگا، آئی جی پنجاب
آج کا دن پنجاب پولیس کے 1607 شہدا کی اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ڈاکٹر عثمان انور
پولیس شہداء نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں، انکی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میں میڈیکل کمیونٹی اپناہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ ڈاکٹرز
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سینکڑوں شہداء کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے ہین جس کے تحت ان ہسپتالوں میں پولیس شہداء کے اہل خانہ والدین، اہلیہ اور بچوں کو بالکل فری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ایم اویوز سائن کرنے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، جناح ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور گھرکی ٹیچنگ ٹرسٹ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز، عہدیداران نے شرکت کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی طرف سے پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر ہارون حامد نے ایم او یو پر دستخط کئے، جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یحیی سلطان نے ایم او یو پر دستخط کئے،چلڈرن ہسپتال کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق اور میڈیکل ڈائریکٹر ٹیپو سلطان نے ایم او یو پر دستخط کئے،لاہور جنرل ہسپتال سے پروفیسر فرید ظفر اور پروفیسر ندرت سہیل نے ایم او یو پر دستخط کئے،سروسز ہسپتال سے پرنسپل زہرہ خانم اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منیر ملک نے ایم او یو پر دستخط کئے،گنگا رام ہسپتال اور گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے عہدیداران کے ساتھ بھی ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے اقدام میں تعاون فراہم کرنے پر میڈیکل کمیونٹی کے سینئر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں شریک ڈاکٹرز نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس شہداء نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں، انکی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میں میڈیکل کمیونٹی اپناہر ممکن کردار ادا کرے گی اور تمام ہسپتالوں میں پولیس شہداء کے اہل خانہ کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ بہترین علاج خدمات فراہم کیا جائیگا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آج کا دن پنجاب پولیس کے 1607 شہدا کی اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں شہداء کی فیملیزکی آسانی کیلئے پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے موثر سسٹم تشکیل دیا جائے گا جس کے تحت شہداء کو بغیر کسی پریشانی میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات کے اگلے مرحلے میں شہدا کو اضلاع کی سطح میں ہیلتھ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے ساتھ معاہدے کئے جائیں گے تاکہ شہداء کو مقامی شہروں میں بھی فری علاج کی سہولت میسر آسکے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا کی ویلفیئر پر سینئر ڈاکٹر مسعود قاضی، ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا کی کاوش بطور خاص سراہا،ڈاکٹر مسعود قاضی نے کہاکہ پولیس شہداء کی فیملیز میں کینسر سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے کینسر کئیر ہسپتال رائے ونڈ کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جائے گا جہاں کینسر کے علاج کیلئے عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس نے شہداء کی فیملیز کیلئے تعلیمی نیٹ ورکس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ متعدد ایم او یوز سائن کئے ہیں جس کے تحت شہداء بچوں کو مفت تعلیم مل رہی ہے تاہم آج کے ایم اویوز سے فیملیز کے ہزاروں افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کے تمام ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ اور ویکسینیشن مکمل کروالی گئی، سائیکالوجیکل پروفائلنگ کا عمل جاری ہے تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے ماہانہ وظیفہ لگایا گیا ہے، قوت سماعت کے مسائل کے شکار بچوں کے ازالے کیلئے صدا سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے، کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کروائی جارہی ہیں، شہداء کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات کو مزید بہتر سے بہتر کیا جارہاہے۔اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے کہاکہ شہداء کو فیملیز کو آج ہونے والے معاہدوں بارے مطلع کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایاجائے گا تاکہ بوقت ضرورت وہ اس سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان،ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا،ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 691 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, October 12, 2023