آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منڈیکی ڈسکہ میں فائرنگ سے 02 افراد اورڈجکوٹ میں مبینہ زیادتی کے بعد 07سالہ بچی کے قتل کے واقعات کا نوٹس۔
آر پی او گوجرانوالہ اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹس طلب،ڈی پی او سیالکوٹ اور سی پی او فیصل آبد کو سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
واقعات کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور11اکتوبر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈیکی ڈسکہ میں فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ میں 07 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 690 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, October 11, 2023