آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے
غازی اہلکاروں کو سلور میڈلز دئیے جائیں گے، نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
غازی افسرا و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب
 
لاہور 11 اکتوبر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کمپنشین ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس غازی ڈرائیور کانسٹیبل سجاد احمد کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے،سیالکوٹ کے غازی کانسٹیبل عبدالطیف کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،غازی کانسٹیبلز ریاست علی اور محمد بوٹا کو علاج معالجے کیلئے  فی کس 02 لاکھ روپے دئیے گئے،غازی کانسٹیبل ظفر مہدی کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ غازی افسرا و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ غازی اہلکاروں کو سلور میڈلز دئیے جائیں گے، نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے۔ کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے کی جبکہ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین بطور سیکرٹری، ڈی آئی جی انعام وحید خان ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ و ن اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 689 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 11, 2023