آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لبرٹی مارکیٹ خدمت مرکز کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی آپریشنز علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے، سی ٹی او مستنصر فیروز اور ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے، ڈاکٹر عثمان انور نے خدمت مرکز کے مختلف شعبوں میں کام کے علاوہ میثاق سنٹر اور تحفظ مرکز کا بھی معائنہ کیا، خدمت مرکز کی انچارج اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی نے انہیں بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے متعلقہ عملے کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی، انہوں نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈ بیک بھی لیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مرکز پر شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر مزید خدمت مراکز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
(روز نامہ سٹی42)
************