آئی جی پنجاب کا نوشہرہ ورکاں میں 3 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس آر پی او گوجرانوا لہ سے رپورٹ طلب

Oct 10, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

************