سنٹرل پولیس :ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،ہیلتھ ویلفیئر کےلئے ساڑھے 8 لاکھ روپے منظور

Oct 10, 2023

لاہور(نامہ نگار) فالج کے شکار ہیڈ کانسٹیبل جاوید انور کو الیکٹرک بیڈ اور میٹرس کی خریداری کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے لانگری عباس علی کو برین ٹیومر اور آنکھ کے علاج کیلئے لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر عبدالستار کو اہلیہ کے علاج کے اخراجات کےلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ہیڈ کانسٹیبل نوید قمر کو قوت سماعت کے علاج کےلئے ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے دئیے گئے جبکہ وہاڑی کے ہیڈ کانسٹیبل محمد وسیم کو ہیرنگ ڈیوائس کی بیٹری کےلئے 2 لاکھ2 سو روپے دئیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد ریاض نذیر گاڑا نے مذکورہ بالا کیسز منظوری کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوائے تھے جس پر آئی جی پنجاب نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور ان کے اہلخانہ کے علاج و معالجے کےلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**************