اے ایس پی گلبرگ شہربانو کا چونا منڈی تاریخی گوردوارے کا دورہ

Oct 10, 2023

اے ایس پی گلبرگ سید ہ شہربانو نے اندرون لاہورچونا منڈی اعظم مارکیٹ میں قائم تاریخی گوردوارے کا دورہ کیا اور سکھ مذہب کے چوتھے گرو رام داس صاحب کے 489 نویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے پنجاب پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم مذہبی تقریب میں سکھ شہریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا، سکھ شہریوں کے ساتھ وقت گذارا، بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر کیا۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں، سکھ سمیت تمام اقلیتی مذاہب کے شہریوں کی جان ومال اور مذہبی مقامات کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے۔ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے سکھ شہریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں موجود مقدس سکھ مذہبی مقامات کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے، ہر برس دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں سکھ زائرین کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

(روز نامہ اوصاف)

************