آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 15 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری
پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کے علاج و معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت تمام اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پانچ اہلکاروں کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردئیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق غازی لیڈی ہیڈ کانسٹیبل طاہرہ منیر کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،ٹریفک وارڈن محمد عمران کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی معین الیاس کی بیٹی کو آلہ سماعت کی بیٹری کیلئے 02 لاکھ 21 ہزار 100 روپے دئیے گئے،ہیڈ کانسٹیبل نوید قمر کو آلہ سماعت کی مد میں 01 لاکھ 19 ہزار 400 روپے روپے جاری،اے ایس آئی معین الیاس کے بیٹے کو ہیرنگ ڈیوائس کی بیٹری کیلئے 01 لاکھ 72 ہزار 500 روپے دئیے گئے۔
پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز منظوری کے بعد فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوائے تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 683 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************