آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔
 آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،سی پی او گوجرانوالہ کو سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 681 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, October 9, 2023