آئی جی کی ہدایت پرویلفیئرمنیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

Oct 07, 2023
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تسلسل میں 05اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے بھجوائی گئی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا جس کے بعد 05 اہلکاروں کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی کے فیصلے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ اہلکاروں کو میڈیکل بلز ادائیگی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل الیاس محمد کو بیٹے کے گردوں کے علاج کیلئے 01لاکھ روپے دئیے گئے،  ہیڈ کانسٹیبل طاہر مشتاق اورکانسٹیبل محمد الیاس کو میڈیکل اخراجات کیلئے فی کس 03لاکھ 01سو روپے دئیے گئے،ہیڈ کانسٹیبل عرفان محمود اور کانسٹیبل اصغر علی کو ٹانگوں کے علاج کیلئے فی کس  03لاکھ 01سو روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
(روز نامہ سٹی42)
***********