پولیس مقابلہ ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ہسپتال منتقل

Oct 07, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈیفنس اے پولیس نے مشکوک ملزمان کی تلاش میں ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اس اثناءمیں دو ملزمان موٹرسائیکل پر آئے جن کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے۔ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں کے پیچھا کرنے پر دونوں ملزمان موٹر سائیکل سے گر گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجہ میں عارف مسیح اپنے ہی ساتھی کی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا۔ عارف مسیح ولد ارجن مسیح کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔جبکہ زخمی ملزم کو مقامی ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے منتقل کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم عارف مسیح درجنوں مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا ۔ 

(روز نامہ پاکستان)

 

***********