آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات، مزید 08 لاکھ روپے جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات، مزید 08 لاکھ روپے جاری،

ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ کے میڈیکل کیسز کی منظوری دی ۔

پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تسلسل میں مزید 08 لاکھ روپے مستحق ملازمین اور انکے اہلخانہ کو جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ کے میڈیکل کیسز کی منظوری دی ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تنویر احمد کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل محمد رفیق کو اہلیہ کی آنکھوں کے آپریشن کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ شہید کانسٹیبل عبدالصمد کی اہلیہ کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی بشیر احمد کو بیوی کے گردوں کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ انویسٹی گیشن برانچ کے محمد نعیم اکبر کو بیوی کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔  

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 679 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Sunday, October 8, 2023