آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تعلیم دوست اقدام
آئی ٹی فیلڈ اور کمپیوٹر جاننے والے پولیس ملازمین کے بچوں اور مستحق طالبعلموں کو جدید آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اخوت فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کی منظوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا،
کورسز میں داخلے کے خواہش مند http://bit.ly/ActiveAdmission لنک پر دئیے گئے فارم کو مکمل کرکےرجسٹریشن کروا سکتے ہیں،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تعلیم دوست اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں، ضرورت مند طلبا و طالبات کو جدید کمپیوٹر کورسز کروائے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آئی ٹی فیلڈ اور کمپیوٹر جاننے والے پولیس ملازمین کے بچوں اور مستحق طالبعلموں کو جدید آئی ٹی کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو جدید مہارتوں سے ہمکنار کرکے پروفیشنل لائف کیلئے تیار کیا جاسکے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اخوت فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کی منظوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا،*کورسز میں داخلے کے خواہش مند http://bit.ly/ActiveAdmission لنک پر دئیے گئے فارم کو مکمل کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امیدواروں کی سلیکشن کیلئے ضلع بہاولپور کا ٹیسٹ 09 اکتوبر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاولپور میں منعقد ہوگا، ضلع فیصل آباد کا ٹیسٹ 17 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز فیصل آباد میں منعقد ہوگا، ضلع چکوال کا ٹیسٹ 19 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز چکوال میں منعقد ہوگا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ طلبا و طالبات مستفید ہونے کیلئے رجسٹریشن فوری مکمل کرکے ٹیسٹ کی تیاری کا آغاز کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں اور مستحق طلبا و طالبات کی اعلی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ..
(ہینڈ آؤٹ نمبر 678 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************