سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا 1787 کمپلینٹ سنٹر کا اچانک دورہ

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا 1787 کمپلینٹ سنٹر کا اچانک دورہ

سٹاف ورکنگ کی انسپکشن کرتے ہوئے صوبہ بھر سے موصول شکایات کے ازالے کے عمل کا جائزہ لیا ۔

مختلف اضلاع سے موصول شکایات آئی جی پنجاب نے خود سنیں، ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں 1787 کمپلینٹ سنٹر کا اچانک دورہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 سنٹر میں سٹاف ورکنگ کی انسپکشن کی اور صوبہ بھر سے موصول شکایات اور انکے ازالے کے عمل کا جائزہ لیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع سے موصول شکایات خود سنیں اور ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کی ورکنگ کا جائزہ لے جارہا ہوں ، آر پی اوز ، ڈی پی اوز بھی مانیٹرنگ بہتر بنائیں ، شہریوں کی شکایات کے ازالے میں تاخیر کا سبب بننے والے سپروائزری افسران کو فیلڈ پوسٹ سے ہٹا دیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اندراج مقدمہ میں تاخیر پر زیرو ٹالرینس کے تحت ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔ غلط تفتیش کے مرتکب اہلکار بھی رعایت کے مستحق نہیں ، متعلقہ سپروائزری افسر سے بھی جواب طلبی ہوگی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کے شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم کے اندر حل کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سٹاف کو بھرپور دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کرنے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ 

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 675 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, October 7, 2023