سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم کی ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول، خدمات کی بہترین فراہمی پر ساہیوال پولیس کی کارکردگی کو سراہا،

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے آئی جی پنجاب کو ضلع میں اغوا برائے تاوان، بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم ٹریس اور ریکوری بارے بریفنگ دی،

لیڈرشپ کا مرکزی پہلو مستقبل کے لیڈرز بنانا، موجودہ لیڈرز کو سپاہ کی ویلفیئر کے ساتھ پراعتماد اور کامیاب منتظم بنانا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول، خدمات کی بہترین فراہمی پر ساہیوال پولیس کی کارکردگی کو سراہا، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے آئی جی پنجاب کو ضلع میں اغوا برائے تاوان، بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم ٹریس اور ریکوری بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لیڈرشپ کا مرکزی پہلو مستقبل کے لیڈرز بنانا، موجودہ لیڈرز کو سپاہ کی ویلفیئر کے ساتھ پراعتماد اور کامیاب منتظم بنانا ہے، فورس کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے ان کی ویلفیئر اور پروموشن سے نہایت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں ڈرائیور، لیڈی کانسٹیبلز سے لے کر ہر اہلکار نے اہم ترین کیسز حل کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبلری کے ساتھ محبت کا رشتہ مضبوط کیا، ہیلتھ سکریننگ، علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے دوران 51 اہلکاروں میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی، جس کا علاج ممکن و جاری ہے، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری اور کرائم فائٹنگ کے لئے بہترین آئیڈیل کے طور پر یاد رکھا جانا میراخواب ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے بازیاب کروائے گئے بچے کے والدین نے ملاقات کرکے اظہار تشکر کیا ۔ نجی سکیورٹی کمپنی کے افسران  نے کیش لوٹنے والے تمام ڈاکو گرفتار اور مکمل ریکوری پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 674 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Saturday, October 7, 2023