آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، 05 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔
پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی، تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن محمد وسیم ارشد کو بیوی اور بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر مختار حسین مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی محمد اسماعیل کو کندھے کی سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 673 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************