آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پرصوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، اہم مقامات، کاروباری مراکز کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، تھانوں کی ٹیموں نے عبادت گاہوں،اہم مقامات کے اطراف موثر پٹرولنگ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جمعۃالمبارک پر لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ پنجاب پولیس کی ٹیموں نے مساجد، امام بارگاہوں میں عبادت گذاروں کے تحفظ کے لئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حساس مساجد و امام بارگاہوں کی مانیٹرنگ جاری رہی جبکہ بلند مقامات پر تعینات سنائپرز نے اطراف کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی،آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، تھانوں کی ٹیموں نے مذہبی مقامات اور اہم مقامات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ جاری رکھی، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔
قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، اہم مقامات، کاروباری مراکز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی چوکس رہے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز سے جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائیں، پولیس افسران اور اہلکار ملک دشمن و شر پسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لاتے ہوئے انکی سرکوبی کا عمل تیز کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 669 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Friday, October 6, 2023