لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کی جانب سے خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مزید 04 اشتہاری گرفتار کر لیے گئے ، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 122 ہو گئی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاریوں امانت علی کو سعودی عرب،مسعود حسین کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا۔ رابری کیس میں مطلوب اشتہاری محمد سلیم، محمد عمر شہزاد بھی متحدہ عرب امارات سے گرفتار کئے گئے ۔ چاروں ملزمان وارداتوں کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے ، گرفتاریوں کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا چاروں اشتہاری بالاخر گرفتار ہوکر پاکستان پہنچا دیئے گئے ، مزید کاروائی کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دئیے گئے ۔
(روز نامہ پاکستان)
**********
