Oct 05, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں پولیس ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور فری میڈیکل سہولیات سے استفادہ کیا۔ اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیکل چیک اپ بھی کروایا۔
کیمپ میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز نے آشوب چشم سمیت دیگر آنکھوں کے دیگر امراض کے مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔
(روز نامہ نئی بات)
***********
