پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مزید 04 اشتہاری گرفتار

پنجاب پولیس کا خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مزید 04 اشتہاری گرفتار
رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 122 ہو گئی۔
پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، گرفتاریوں کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔
چاروں اشتہاری مزید قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مزید 04 اشتہاریوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاریوں امانت علی کو سعودی عرب اورمسعود حسین کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا۔ رابری کیس میں مطلوب اشتہاری محمد سلیم اور دیگر جرائم میں مطلوب اشتہاری محمد عمر شہزادکو بھی متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا، چاروں ملزمان وارداتوں کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے اور سرگودھا، جہلم، بہاولپور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھے۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے اور گرفتاریوں کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ چاروں اشتہاری بالاخر گرفتار ہوکر پاکستان پہنچا دیئے گئے، مزید کاروائی کیلئے متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری میں شامل خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ یقینی بنائی جائے اور ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 668 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, October 5, 2023