آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرسنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری
پولیس ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن کو فورس کی ویلفیئر پر خرچ کرکے انہیں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچ اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد اعظم کی اہلیہ کو شوگر اور دیگر امراض کے علاج کیلئے 01 لاکھ 45 ہزار روپے دئیے گئے، ٹریفک پولیس کے سٹینوگرافر محمد رضوان اللہ کو بیٹی کی بیک بون علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے شہید اے ایس آئی گلفام شہزاد کی اہلیہ کو آنکھوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ 90 ہزار روپے دئیے گئے، کانسٹیبل محمد اسماعیل کے بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ 85 ہزار روپے دئیے گئے، پنجاب ہائی وے پٹرول کے مرحوم کانسٹیبل ناصر محمود کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کی آمدن کو فورس کی ویلفیئر پر خرچ کرکے انہیں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے کی،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 667 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, October 5, 2023