آئی جی پنجاب کی طرف سے پولیس سٹیشن ڈائریز کا آغاز

Oct 05, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی نئی سیریز پولیس اسٹیشن ڈائریز کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اسٹیشن ڈائریز کے پہلے پروگرام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل خان اور اے آئی جی ایڈمن و سابقہ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر سے گفتگو کی۔دوران انٹرویو سرگودھا پولیس کی حالیہ کارکردگی اور ٹریس کئے گئے ہائی پروفائل کیسز بارے گفتگو کی گئی۔  
محمد فیصل، ڈی پی او سرگودھا نے دوران گفتگو بتایا کہ سرگودھا پولیس نے فرقہ واریت اور بین المذاہب کشیدگی کی دانستہ سازش کو بہترین حکمت عملی سے ناکام بنایا اور نومولود بچے کے اغواء سمیت اندھے قتلوں کے متعدد کیسز و دیگر ہائی پروفائل کیسز کو جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ورک آؤٹ کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے پنجاب پولیس کی وکٹم سپورٹ افسران کی کرائی گئی جدید پیشہ ورانہ ٹریننگ اور انکی ورکنگ پر روشنی ڈالی۔ آئی جی پنجاب نے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے بھی گفتگو کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈائریز کی آئندہ اقساط میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
(روز نامہ ایکسپریس)
************