آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آٹھ ماہ کے بچے رجب کو اغوا کاروں سے بحفاظت بازیاب کروانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

Oct 04, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آٹھ ماہ کے بچے رجب کو اغوا کاروں سے بحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم خواتین 04 بچوں کو اغواء کرکے روپوش ہوگئیں تھیں، اغوا ہونے والوں میں 04 سالہ فرحان، 03 سالہ نتاشا، 02 سالہ حاشر اور 08 ماہ کا رجب شامل تھے، اغوا کاروں نے تین بچوں فرحان، نتاشا اور حاشر کو ویران قبرستان میں چھوڑا اور رجب کو لے کر فرار ہو گئیں۔ 

(روز نامہ آواز)

************