Oct 03, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غازی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع، یونٹس اور فیلڈ فارمیشنز سے بھجوائے گئے کیسز کا بغورجائزہ لیا گیا،کمیٹی نے 15 افسران و اہلکاروں کو غازی قرار دینے کی منظوری دی۔ غازی قرار دئیے جانے والوں میں اے ایس آئی محمد علی، ہیڈ کانسٹیبلز محمد یوسف، ارشد علی، نصیر احمد،کانسٹیبلزثاقب رزاق، محمد نفیس، سعید الرحمان، محمود خان، اسد علی، شوکت علی، ندیم عباس، عدیل نثار، کانسٹیبلز شہزاد احمد، سعید احمد، محمد ناصر، آصف علی اور ڈرائیور کانسٹیبل شہزاد خان شامل ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*************