پنجاب پولیس اور نجی کمپنی کے درمیان ایم او یوپر دستخط

Oct 02, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور نجی کمپنی کے درمیان ایم او یوسائن ہوگیا سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی کمپنی کے اعلی عہدیداران نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایم او یو کے تحت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ماڈل ڈے کئیر سنٹر بنایا جائے گا،لاہور کے علاوہ مذکورہ کمپنی پنجاب کے دیگر اضلاع میں چار مزید ماڈل ڈے کئیر سنٹر کی تعمیر میں معاونت فراہم کرے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ماڈل ڈے کئیر سنٹر کے قیام سے خواتین پولیس ملازمین کو اپنے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی بہترین سہولت حاصل ہوگی، خواتین ملازمین کے کم سن بچوں کی نگہداشت، بنیادی تعلیم و تربیت سمیت دیگر جدید سہولیات دستیاب ہونگی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایم او یو کے تحت نجی کمپنی ڈے کئیر سنٹر میں فرنیچر، بچوں کے استعمال کیلئے مختلف سہولیات فراہم کرے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ماڈل ڈے کئیر سنٹر پولیس ملازمین کے کم سن بچوں کی ویلفیئر کیلئے خصوصی سہولت کا باعث ہوگا۔

(روز نامہ پاکستان)

*************