آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد
پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ کیمپ میں پولیس ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ چیک اپ کروایا۔
اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، میڈیکل چیک اپ بھی کروایا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں پولیس ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی اور فری میڈیکل سہولیات سے استفادہ کیا۔ اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیکل چیک اپ بھی کروایا۔
کیمپ میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز نے آشوب چشم سمیت دیگر آنکھوں کے دیگر امراض کے مریضوں کا فری چیک اپ کیا، کیمپ میں پولیس لازمین کو میڈیکل ٹیسٹوں کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مختلف شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ کیمپ میں ہمہ وقت موجود رہے اور ملازمین کا چیک اپ اور درکار ٹیسٹ کرکے انہیں علاج معالجے کی ضروری گائیڈ لائن دیتے رہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر، علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے اور کیمپ میں آنے والے ملازمین کو علاج معالجے میں ہر ممکن سہولت و معاونت فراہم کی جائے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 666 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, October 4, 2023