آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آٹھ ماہ کے بچے رجب کو اغوا کاروں سے بحفاظت بازیاب کروانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آٹھ ماہ کے بچے رجب کو اغوا کاروں سے بحفاظت بازیاب کروانے پر پولیس ٹیم کو شاباش
ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم خواتین 04 بچوں کو اغواء کرکے روپوش ہوگئیں تھیں۔ترجمان پنجاب پولیس
اغوا کار خواتین عظمیٰ، لاریب، ماہ نور، دعا فاطمہ اور نجمہ کو بچے سمیت جنرل بس سٹینڈ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آٹھ ماہ کے بچے رجب کو اغوا کاروں سے بحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم خواتین 04 بچوں کو اغواء کرکے روپوش ہوگئیں تھیں، اغوا ہونے والوں میں 04 سالہ فرحان، 03 سالہ نتاشا، 02 سالہ حاشر اور 08 ماہ کا رجب شامل تھے، اغوا کاروں نے تین بچوں فرحان، نتاشا اور حاشر کو ویران قبرستان میں چھوڑا اور رجب کو لے کر فرار ہو گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 08  ماہ کے بچے رجب کی بحفاظت بازیابی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور اغواء کاروں کا مسکن ٹریس کر لیا تاہم اغوا کار فرار ہو گئیں۔ پولیس نے ان تھک محنت و جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچے کی تلاش کا کام جاری رکھا اور بالاآخر اغوا کار خواتین عظمیٰ، لاریب، ماہ نور، دعا فاطمہ اور نجمہ کو بچے سمیت جنرل بس سٹینڈ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ عظمی نے اپنے شوہر کو بچے کی پیدائش کے متعلق جھوٹ بولا تھا اور پھر بچہ اغواء کرکے لے جانے کی کوشش کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اغواء کار خاتون اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 664 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, October 3, 2023