سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کھلی کچہری،شہریوں اور ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے
ڈاکٹر عثمان انور کا شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن، متعلقہ ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب، فوری کاروائی کا حکم،
ٹرانسفر، پوسٹنگ، جزا و سزا اور ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر فوری ازالے کے احکامات جاری کئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب کی اور انصاف کی بلا تاخیر فراہمی کی ہدایات جاری کیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ضلعی پولیس افسران شہریوں کی درخواستوں پر فوری کاروائی کرکے انہیں انصاف مہیا کریں، غریب، مستحق اور بزرگ و خواتین شہریوں کی درخواستوں پر ترجیحی ایکشن یقینی بنایا جائے۔
آئی جی پنجاب نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے ملازمین کے مسائل بھی سنے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹرانسفر، پوسٹنگ، جزا و سزا اور ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر میرٹ کے مطابق ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے غازیوں اور دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کے مسائل بارے بھی احکامات جاری کئے۔ آئی جی نے کہا کہ فورس کے مسائل کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے بہتر پرفارمنس کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شہدا کے ساتھ دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے اہلخانہ کی بھی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 662 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Tuesday, October 3, 2023