سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر غازی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، 15 افسران و اہلکار غازی قرار

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر غازی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، 15 افسران و اہلکار غازی قرار
شہریوں کی حفاظت کے دوران جرات و بہادری کے لازوال مظاہرے پر بہادر اہلکار غازی قرار دیئے جانے کے حقدار ہیں۔ آئی جی پنجاب
غازی افسران و اہلکاروں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غازی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع، یونٹس اور فیلڈ فارمیشنز سے بھجوائے گئے کیسز کا بغورجائزہ لیا گیا،کمیٹی نے 15 افسران و اہلکاروں کو غازی قرار دینے کی منظوری دی۔ غازی قرار دئیے جانے والوں میں اے ایس آئی محمد علی، ہیڈ کانسٹیبلز محمد یوسف، ارشد علی، نصیر احمد،کانسٹیبلزثاقب رزاق، محمد نفیس، سعید الرحمان، محمود خان، اسد علی، شوکت علی، ندیم عباس، عدیل نثار، کانسٹیبلز شہزاد احمد، سعید احمد، محمد ناصر، آصف علی اور ڈرائیور کانسٹیبل شہزاد خان شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران گولیوں سے زخمی ہونے والے غازی اہلکار پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے بہترین علاج اورجلد از جلد بحالی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ غازی افسران و اہلکاروں کے نام سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے،مذکورہ افسران و اہلکار غازی میڈلز سمیت غازی پیکج کے تحت مراعات کے حقدار ہونگے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ مذکورہ بالا اہلکار دوران ڈیوٹی دہشت گردوں اور ڈکیتوں سے مقابلوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے،شہریوں کی حفاظت کے دوران جرات و بہادری کے لازوال مظاہرے پر بہادر اہلکار غازی قرار دیئے جانے کے حقدار ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے پنجاب پولیس غازی کمیٹی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل، اے آئی جی فنانس سید علی، اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل کھاڑک اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ نے شرکت کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 660 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, October 2, 2023