پنجاب پولیس سے منسوب جھوٹی ای میلز پر کاروائی شروع

Sep 28, 2023

بعض شرپسند عناصر کی جانب سے شہریوں کو سائبر کرائم کیس میں طلبی کی جعلی ای میل بھجوانے کے معاملے کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جعلی ای میل بھجوانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو لیٹر بھجوا دیا ہے، 25 ستمبر کو بھجوائے گئے لیٹر میں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت سخت کاروائی کا کہا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس یا آئی جی پنجاب کی طرف سے اس قسم کی کوئی ہدایات کسی بھی ای میل کے ذریعے ہرگز جاری نہیں کی گئیں،فیک ای میل نوٹس کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے کی انتہائی مضحکہ خیز کوشش کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ شہری شرپسند جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، ایسے جھوٹے و بے بنیاد پراپیگنڈا کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں، ایف آئی اے نے پنجاب پولیس اور آئی جی پنجاب سے منسوب جھوٹی ای میل وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے

(روز نامہ ایکسپریس)

************