آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور میانوالی پہنچ گئے ، پی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور میانوالی پہنچ گئے ، پی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل کا دورہ
دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات بہادر جوانوں سے ملاقات کی ۔
ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس اطہر وحید اور مورچے پر تعینات جوانوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو دہشت گردوں کے حملے اور جوابی کاروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا،
آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ کنڈل پر تعینات اہلکاروں رئیس، امتیاز ، شاہ جہاں سمیت آپریشن میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی و دیگر تمام جوانوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر نقد انعام سے نوازا اور شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز میانوالی میں شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی کا دورہ کیا، پی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور انہیں واصل جہنم کرنے والے بہادر جانبازوں سے ملاقات کرتے ہوئے بے مثال بہادری اور فرض شناسی پر نقد انعام اور شاباش سے حوصلہ افزائی کی،  پولیس لائنز میانوالی میں شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کی بے مثال قربانی کو شایان شان خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی رائو عبدالکریم ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس ،سمیت دیگر افسران کے ہمراہ میانوالی پہنچے اور کنڈل چیک پوسٹ کا دورہ کیا ۔ ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس اطہر وحید اور مورچے پر تعینات جوانوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ مورچے پر تعینات رئیس، امتیاز اور  شاہ جہان سمیت 04 جوانوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر  نقد انعام سے نوازا اور شاباش دی. آئی جی پنجاب نے کائونٹر آپریشن کرنے والے سی ڈی ٹی جوانوں کو 05 لاکھ، چیک پوسٹ پر تعینات تمام جوانوں کو 30 لاکھ روپے نقد انعام دیا،
ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ راو عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید اور ڈی پی او میانوالی سمیت دیگر افسران نے آئی جی پنجاب کو حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سویپ آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا  کہ پنجاب پولیس خیبر پختونخواہ حکومت اور آرمڈ فورسز کے ساتھ مل کر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے صفایا کرے گی، انہوں  نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام جوانوں سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کنڈل چیک پوسٹ کا نام شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کے نام پر رکھا جائے گا، بارڈر ایریاز کی پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کریں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کا مورال بے حد بلند ہے، دہشت گردی کے بزدلانہ حملے ہمارا مورال پست نہیں کر سکتے، آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ کنڈل کے نڈر جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور نعرے لگائے ۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس لائنز میانوالی پہنچے جہاں انہوں نے شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی، ڈی پی او میانوالی سمیت دیگر تمام افسران موجود تھے ، پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کرنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کی بے مثال قربانی کو شایان شان خراج  تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنا عظیم لوگوں کا کام ہے ، ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون کی فیملی کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔
میانوالی میں عیسی خیل کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں نے ہفتے کی شب حملہ کیا جسے پنجاب پولیس کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 10 سے زائد دہشتگردوں نے 02 اطراف سے زبردست حملے کی کوشش کی، رات گئے بھی پولیس پوری طرح الرٹ تھی، فوری جوابی کاروائی کی گئی، دہشتگردوں نے کافی دیر تک عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، سی ٹی ڈی پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی میں 04 گھنٹے کی شدید لڑائی کے بعد 02 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ01 دہشت گرد شدید زخمی ہوا ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہلاک ہونے والے شر پسند ملک بھر میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے ، علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے  ، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں،دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حملہ پسپا کرنے اور دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی ۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 659 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, October 1, 2023