آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جشن عید میلادالنبی کے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کے پُرامن انعقاد پر پولیس فورس کو شاباش
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا،
سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ سمیت تمام پولیس یونٹس، سکیورٹی و متعلقہ اداروں نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا مظاہرہ کیا، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جشن عید میلادالنبی ﷺکے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کا پُرامن انعقادپر صوبہ بھر میں بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فورس کے نام خصوصی پیغام میں سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹیم ورک کے ذریعے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے مزید کہاکہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس نے موثر پٹرولنگ کی،سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ سمیت تمام پولیس یونٹس،الائیڈ محکموں، سکیورٹی ایجنسیز نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا مظاہرہ کیا، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پولیس افسران و جوانوں کا کردار قابلِ ستائش رہا، علما کرام، امن کمیٹی، شہریوں، میڈیا کی طرف سے بھرپور تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،اس تعاون کی بدولت صوبے بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رہی۔
جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1281 محافل اور 2510 جلوسوں و ریلیاں منعقد ہوئیں جن کی سکیورٹی کیلئے 46 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار نت فرائض ادا کئے۔ لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 267 جلوس، 250 محافل میلاد کی سکیورٹی 10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضاکاروں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے،سنٹرل پولیس آفس اور حساس اضلاع میں تقریبات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول رومز مسلسل فعال رہے۔ ہیں پولیس افسران امن کمیٹیوں، علما کرام، کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ باہمی رابطے میں رہے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 657 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, September 30, 2023